آستان نیوز کے مطابق رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹرجہانگیری نے جامعہ المصطفی العالمیہ کے صوبہ خراسان کی برانچ کے سربراہ ڈآکٹر سعیدی فاضل سے ملاقات میں دونوں اعلی تعلیمی اداروں کے درمیان تحقیقی اور علمی میدانوں میں تعاون کے طریقہ کار پر بات چيت کی
اس ملاقات ميں جس میں دونوں اعلی تعلیمی اداروں کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ملاقات کا مقصد علمی اور تعلیمی تعاون کی سطح کو مزید اوپر لے جانا بتایا گیا
ملاقات میں فریقین نے رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی اور جامعہ المصطفی العالمیہ صوبہ خراسان کے درمیان اسلامی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون پر تاکید کی
رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر جہانگیری نے اس موقع پراسلامی تعلیمات کی ترویج میں اعلی تعلیمی اداروں کے موثر کردار کا ذکر کرتے ہوئے صوبہ خراسان میں جامعہ المصطفی العالمیہ کی برانچ کے ساتھ وسیع تعان کے لئے اپنی یونیورسٹی کی آمادگي کا اعلان کیا
جامعہ المصطفی العالمیہ صوبہ خراسان کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر سعیدی فاضل نے بھی اس ملاقات میں اس طرح کی نشست کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے علمی اور تحقیقی میدانوں میں تعاون کو مشترکہ اہداف و مقاصد کے حصول میں ایک اہم عنصر قرار دیا اور بین الاقوامی سطح پر اس طرح کے تعاون اور ارتباطات کی توسیع کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔